English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیلز ٹیکس: تاجر خریدار سے شناختی کارڈ لینے کا پابند نہیں ہوگا

تاجر سالانہ 12 لاکھ روپے سے زائد کی بجلی کے استعمال اور اس کا ٹرن اوور 10 کروڑ روپے ہے رجسٹرڈ ہوگا
ایف بی آر سے ٹیکس جمع کروانے کیلئے سادہ قوانین اور سنگل پیج کا فارم منظور کرا لیا ہے، نعیم میر
مسائل حل نہ ہوئے تو تاجر احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے، شرجیل گوپلانی کا تاجر کنونشن سے خطاب
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ تاجر خریدار سے شناختی کارڈ لینے کا پابند نہیں ہوگا، جو تاجر 12 لاکھ روپے سے زائد سالانہ بجلی کا بل ادا کر رہا ہے اور اس کا ٹرن اوور 10 کروڑ روپے سے زائد ہے وہ سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ ہوگا۔ یہ بات آل پاکستان انجمن تاجران کے سیکرٹری جنرل نعیم میر نے جمعہ کو آل کراچی سٹی تاجر ایسوسی ایشن کے تحت خالقدینا ہال میں ملک گیر تاجر کنونشن سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے کہاکہ انوائس کے بغیر مال کی خریداری کرنے والے تاجر بھی سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ نہیں ہوگا۔ ایف بی آر سے ٹیکس جمع کروانے کے لیے سادہ قوانین اور سنگل پیج کا فارم منظور کرا لیا ہے جو ویب سائٹ پر موجود ہے۔ 3 ہزار تاجر تاریخ میں پہلی مرتبہ ایف بی آر کی مختلف کمیٹیوں میں نمائندگی کر رہے ہیں، جو تاجر تنظیمیں ٹیکسز کے مسائل کو پیچیدہ بنا کر پیش کر رہی ہیں وہ درست نہیں، تاجروں کے اتحاد کے ذریعے حکومت سے 66 فیصد ٹیکس کم کرا دیا، جیولرز کا کاروبار اس وقت ایف اے ٹی ایف کے ریڈار پر ہے۔ میزبان شرجیل گوپلانی نے کہاکہ حکومت تاجروں کے مسائل کے حل میں سنجیدہ نظر نہیں آتی مسائل حل نہ ہوئے تو تاجر احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے