English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آن لائن سبزیاں اورفروٹ گھر گھر پہنچانے کا آغاز

کراچی کی انتظامیہ سبزیاں اور فروٹس سرکاری نرخ پر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرنے کا دعویٰ کرنے لگی
ضلع شرقی میں 21 فروری سے سروس شروع کی جائے گی، کمشنر کراچی کی زیر صدارت اجلاس
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں گرانفروشی کو کنٹرول کرنے میں ناکامی کے بعد کراچی کی انتظامیہ سبزیوں اور فروٹس کی سرکاری نرخ پر فراہمی کو یقینی بنانے کے اقدامات کرنے کا دعویٰ کرنے لگی، کرچی میں تین نجی کمپنیوں کے تعاون سے آن لائن سروس کا آغاز ہو گا۔ آن لائن رابطہ کرنے کے پر نجی کمپنیاں سبزی اور فروٹس کو گھر گھر پہنچائیں گی اس سے سرکاری نرخ پر سبزی اور فروٹس کی فراہمی کی کوششوں میں مدد ملے گی اس ضمن میں انتظامیہ نے اجازت نامے جاری کروائے اس ضمن میں کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدارت جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام ڈپٹی کمشنرز، بیوروآف سپلائی اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران کی شرکت کی اس موقع پر نجی کمپنیوں کے نمائندے بھی موجود تھے ، اجلاس میں منصوبہ پر عملدرآمد کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اجلاس کو بتایا گیا ہے کہ مارکیٹ کمیٹی آکشن ریٹ پر ان کمپنیوں کو اشیاء فراہم کرے گی جبکہ ڈپٹی کمشنرز انتظامات کے سلسلے میں رابطہ وتعاون فراہم کریں گے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ضلع شرقی میں 21فروری سے سروس شروع کی جائے گی جبکہ دیگر اضلاع میں بھی جلد انتظامات کئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے