ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبہ سے رابطے کے لیے ہاٹ لائن قائم

اسلام آباد: وزارت خارجہ نے چین میں کورونا وائرس کی وجہ سے پھنسے ہوئے پاکستانی طلبہ سے رابطے کے لیے ہاٹ لائن قائم کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے بذریعہ ٹوئٹ بتایا کہ چین کے شہر ووہان میں پھنسے وائرس سے متاثرہ پاکستانی طلبہ سے والدین کو رابطہ کرنے کے لیے ہاٹ لائن کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے چین میں تعینات پاکستانی ڈائریکٹر سید قلبِ عباس اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عزیر کا نمبر جاری کیا جس میں ٹیلی فون اور واٹس ایپ نمبر دونوں شامل ہیں جب کہ ساتھ ای میل ایڈریسز بھی جاری کیے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق والدین اپنے بچوں سے صبح 9 سے لے کر شام 5 بجے تک رابطہ کرسکتے ہیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں