ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

’عہد وفا‘ پر پابندی کے لیے لاہورہائی کورٹ میں درخواست دائر

 لاہور: ڈراما سیریل ’عہد وفا‘ پر پابندی کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈراما سیریل ’عہد وفا‘ میں ملک کے سیاستدانوں اور میڈیا کی کردارکشی کی جا رہی ہے، اس سے بیرونی دنیا میں پاکستان کا مجموعی طور پر منفی تاثر پیدا ہورہا ہے۔ اس لئے عدالت ’عہد وفا‘  نشر کئے جانے پر پابندی عائد کرے۔

واضح رہے کہ سیفی حسن کی ہدایت کاری میں بننے والا ڈراما ’عہدِ وفا‘  4 دوستوں کی کہانی ہے، جس میں احد رضا میر، احمد علی اکبر، اسامہ خالد بٹ اور وہاج علی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کے ہمراہ  زارا نور عباس، علیزے شاہ، حاجرہ یامین اور ونیزہ احمد بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس ڈرامے کو آئی ایس پی آر کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں