English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سانحہ بلدیہ ٹاؤن: ہائی کورٹ نے سیکرٹری ای او بی آئی کوطلب کرلیا

القمر

کراچی(نمائندہ جسارت)سانحہ بلدیہ فیکٹری کے لواحقین کومعاوضہ نہ دینے کا معاملہ،سندھ ہائی کورٹ کا آئندہ سماعت سیکرٹری ای او بی ائی کو پیش ہونے کا حکم۔ جسٹس عمر سیال اور سید محمد یوسف پر مشتمل بینچ نے سانحہ بلدیہ کے متاثرین کو اضافی 56 کروڑ روپے نہ ملنے کے خلاف عثمان فاروق ایڈوکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے سیکرٹری ای او بی ائی کوآئندہ 18مارچ کو ہونے والی سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے لواحقین کو ملنے والی پنشن کی تفصیلات طلب کرلیں۔ متاثرین کا کہنا تھا کہ لواحقین کو ملنے والی پنشن بند کردی گئی ہے ، جن کو مل رہی ہے وہ نامناسب ہے۔وکیل سیسی نے بتایا کہ ہم آئی ایل او کنونشن اور قوانین کے مطابق متاثرین کو رقم دے رہے ہیں ۔عثمان فاروق ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ آئی ایل او کنونشن کے آرٹیکل 15 اور 18 کے تحت لواحقین کو معاوضہ یکمشت بھی ادا کیا جاسکتا ہے۔ سندھ حکومت نے غفلت کے باوجود صرف 3 لاکھ روپے معاوضہ ادا کیا ،غیر سرکاری تنظیم پائلر اور حکومت نے حقائق اور اہم معاہدہ چھپایا ،صوبائی وزیر ناصر شاہ کی جانب سے یکم مئی 2018ء کو اعلان کردی56 کروڑ روپے اور2015 ء میں جرمن کمپنی کی ٹیسٹائلین نے سیسی کو 60 کروڑ دیے تھے یہ رقم قسطوں میں نہیں ایک ساتھ دینے کا حکم دیاجائے، 40 متاثرین بھی انتقال کرچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے