English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں شہریوں کیلیے ٹریفک پلان جاری

کراچی میں پی ایس ایل فائیو کے میچوں کے لیے پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا۔

کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری روٹ پلان کے مطابق شارع فیصل سے براستہ کارساز نیشنل اسٹیڈیم آنے والی سڑک بند ہوگئی جب کہ راشد منہاس روڈ سے براستہ ڈالمیا نیشنل اسٹیڈیم آنے والی شاہراہ بھی رہے گی۔

اسی طرح لیاقت آباد سے براستہ حسن اسکوائر فلائی اوور سے بھی نیشنل اسٹیڈیم تک آنے کی اجازت نہیں ہوگی، دوران میچ متبادل راستوں پر ہیوی ٹریفک پر بھی پابندی ہوگی۔

نیو ٹاؤن ٹرننگ سے نیشنل اسٹیڈیم جانے کی اجازت نہیں ہوگی، لیاقت نیشنل اسپتال اور آغا خان اسپتال آنے والوں و اطراف کے مکینوں کی رہنمائی کے لیے ٹریفک پولیس موجود ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے