English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چینی سرمایہ کاروں کو اسٹیل ملز خریدنے کی پیشکش کا فیصلہ تبدیل

القمر

 اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے سی پیک فریم ورک سے اسٹیل ملز کے اخراج کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد اب اسٹیل ملز چینی سرمایہ کاروں کو خریدنے پیشکش نہیں کی جائیگی بلکہ اسے عالمی مسابقتی بولی کے ذریعے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

حکومت نے 5 برس سے بند اسٹیل مل کی چینی سرمایہ کاروں کو فروخت کی پیشکش کا فیصلہ کیا تھا۔ وزارت صنعت کے ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ عالمی مسابقتی بولی کے ذریعے اسٹیل ملز کی فروخت کا فیصلہ چند ہفتے قبل وزیراعظم کی سطح پر کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان، مشیر صنعت و تجارت عبدالرزاق داؤد، وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر اور وزیر نجکاری میاں محمد سومرو اسٹیل ملز کی سی پیک فریم ورک میں شمولیت کے حق میں تھے۔ تاہم مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور کچھ دیگر حکام چاہتے تھے کہ اسٹیل ملز کی اوپن بڈنگ کے ذریعے نیلامی کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے