English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تولہ سونا 1150 روپے مہنگا

کراچی (کامرس رپورٹر) عالمی صرافہ مارکیٹ میں جمعہ کو فی اونس 23 ڈالر اضافے سے پاکستان میں تولہ سونا 1150 روپے مہنگا ہو گیا۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 23 ڈالر کے غیر معمولی اضافے سے فی اونس سونا 1635 ڈالرز کا ہوگیا جس کے زیر اثر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا کی قیمت 1150 روپے بڑھ کر 93 ہزار 650 روپے پر جاپہنچی۔ دس گرام سونا 986 روپے مہنگا ہو کر 80 ہزار 290 روپے کا ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے