English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چند مہینوں میں مہنگائی کم ہونا شروع ہوجائے گی رضا باقر

مہنگائی کم ہونے سے شرح سود میں بھی کمی اور اس کے اثرات بھی نظرآئیں گے
مستقبل قریب میں پاکستان کے حالات بھی بہترہوجائیں گے،گورنراسٹیٹ بینک
کراچی(اسٹاف رپورٹر ) گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ چند مہینوں میں مہنگائی کم ہونا شروع ہوجائے گی، مہنگائی کم ہونے سے شرح سود میں بھی کمی آئے گی، مستقبل قریب میں پاکستان کے حالات بہتر ہو جائیں گی۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ آنے والے چند مہینوں میں مہنگائی میں کمی آنا شروع ہوجائے گی۔مہنگائی کم ہونے سے شرح سود میں بھی کمی آئے گی اور اس کے اثرات بھی نظرآئیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل قریب میں پاکستان کے حالات بھی بہترہوجائیں گی،لیکن ہمیں پائیدار ترقی کیلئے اپنا مزاج بدلنا ہوگا۔ گورنراسٹیٹ بینک نے یہ بھی کہا کہ بہت سے غریب ممالک کی شرح ہم سے بہتر ہے۔ برآمدات کا جی ڈی پی سے تناسب10فیصد سے بھی کم ہے۔دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں جولائی تا جنوری 2019-20کے دوران پاکستان کے حسابات جاریہ کے خسارہ میں 6.825 ارب ڈالر کی کمی سے جاری کھاتوں کا خسارہ 2.654 ارب ڈالر تک کم ہو گیا ہے۔ ایس بی پی کے مطابق گزشتہ مالی سال میں اسی عرصہ کے دوران ملک کا جاری کھاتوں کا خسارہ 9.479 ارب ڈالر رہا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے