کراچی(اسٹاف رپورٹر)سویابین لانے والے جہاز کو کراچی پورٹ سے نکال دیا گیا، جہاز نے پورٹ کی برتھ نمبر 10کو چھوڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز کو آوئٹرچینل پر پہنچانے کے لیے ٹگ بورڈ نے جہاز کو کھینچنا شروع کردیا۔ گزشتہ رات جہاز کا بیلنس آؤٹ ہونے پر منتقلی روک دی گئی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ جہاز کو بیلنس کرنے کے بعد جہاز کو پورٹ قاسم پر منتقل کیا جارہا ہے۔ سویابین لانے والے جہاز کو آؤٹر اینکریج کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔شہر قائد کے علاقے کیماڑی کے اطراف سویابین ذرات سے فضائی آلودگی کا باعث بننے والے سویابین سے لدے بحری جہاز ہرکولیس کو کراچی پورٹ سے ہٹایا دیا گیا، اس جہاز کو وفاقی وزیر علی زیدی نے پورٹ قاسم منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔خیال رہے کہ شہر قائد کے علاقے کیماڑی میں زہریلی گیس سے 14 اموات دراصل سویابین لانے والے امریکی جہاز ہرکولیس سے گرد پھیلنے کی وجہ سے ہوئی ہیں، سویابین لانے والا ہرکولیس جہاز کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوا تھا جسے اب پورٹ قاسم منتقل کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- وین گوو کی ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف!
- واٹس ایپ صارفین اپنی چیٹ میں اب انسٹاگرام ریلز شیئر کر سکیں گے!
- ناسا نے شدید سردی میں بھی کام کرنے والی جدید بیٹری تیار کرلی
- ندیم نانی والا کی بہن کو پروٹوکول دینا اور پیسے لے کر چھوڑنا پولیس کو مہنگا پڑگیا
- حریم فاروق کا باڈی شیمنگ پر دوٹوک مؤقف، صبح کا منفرد معمول بھی بتا دیا
