English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب میں حوثی میزائل حملہ ناکام

بیلسٹک میزائلوں کو سعودی ایئر ڈیفنس نے فضاء میں ہی تباہ کردیا
ریاض/عدن (اے ایف پی) یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کی فورسز کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے شہروں کی سمت داغے جانے والے بیلسٹک میزائلوں کی ایک اور کوشش کو ناکام بنا دیا گیا، سعودی ایئر ڈیفنس نے بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔ ترجمان کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ساڑھے بارہ بجے سعودی رائل ایئر ڈیفنس نے ایران نواز دہشت گرد حوثی ملیشیا کی طرف سے داغے گئے بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی روک دیا۔ المالکی نے کہاکہ یہ میزائل دانستہ اور منظم طور پر داغے گئے جن کا مقصد مملکت کے شہروں اور اس کے شہریوں کو نشانہ بنانا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے