ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹرمپ نے جنوبی کوریا کی فلم کو آسکر ایوارڈ دیے جانے کی مخالفت کردی

کولوراڈو: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کوریا کی فلم کو آسکر ایوارڈ دینے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا میں بہترین فلمیں بنتی ہیں۔

امریکی صدر نے کولوراڈو میں انتخابی ریلی سے خطاب میں جنوبی کوریا کی فلم کو آسکر ایوارڈ دینے پر انتظامیہ کو شدید تنقید کا  نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکا میں بہترین فلمیں بنتی ہیں، دوسرے ملک کی فلم کو ایوارڈ دینا سمجھ سے بالا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے فلم ”Once Upon a Time in Hollywood“ کے لیے بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر کا آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والے معروف اداکار بریڈپٹ کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی بریڈپٹ کے مداح نہیں رہے، وہ تھوڑے کم عقل انسان ہیں اور بہت عقل مند بننے کی کوشش کرتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں