English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹرمپ کے اعزاز میں عشائیہ ، کانگریس کا بائیکاٹ

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے امریکی صدر ٹرمپ کے اعزاز میں عشائیہ کا بائیکاٹ کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے بھی عشائیے میں شرکت نہ کی۔ سونیا گاندھی نے دیگر رہنمائوں کو بھی عشایئے میں شرکت سے روک دیا۔ بھارتی نیوز ایجنسی کے مطابق سابق وزیراعظم نے عشایئے میں شرکت کی دعوت قبول کر لی تھی مگر جب معلوم ہوا سونیا گاندھی کو عشایئے میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی جس پر راجن چوہدری سمیت کانگریس کے متعدد منتخب ارکان نے احتجاجاً عشایئے کا بائیکاٹ کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے