English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

٭ کورونا وائرس ٭ تفتان میں پاک ایران سرحد پر امیگریشن گیٹ دوسرے روز بھی بند

پاک ایران سرحد پر امیگریشن گیٹ بند ہونے سے سرحد کے دونوں اطراف گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں
تفتان (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران میں کورونا وائرس کے کیسز کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت تفتان میں پاک ایران سرحد پر امیگریشن گیٹ دوسرے روز بھی بند رہا۔ایران میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد گزشتہ روز بلوچستان حکومت نے ایران سے منسلک سرحدی اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کر دی تھی۔حفاظتی اقدامات کے تحت پاکستان سے ایران جانے والے مسافروں کو تفتان سرحد پر روک دیا گیا جبکہ ایران میں موجود پاکستانی زائرین کو فی الحال وہیں ٹھہرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پاکستانی حکام کی جانب سے تفتان میں پاک ایران سرحد پر امیگریشن گیٹ دوسرے روزبھی بند رہا جس کی وجہ سے سرحدکے دونوں اطراف لوگوں اورگاڑیوں کی آمدورفت معطل رہی۔پاک ایران سرحد پر امیگریشن گیٹ بند ہونے سے سرحد کے دونوں اطراف گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔امیگریشن حکام کے مطابق تفتان میں فی الحال امیگریشن گیٹ بند رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں اور کسی کو تفتان سے ایران اور ایران سے پاکستان جانیکی اجازت نہیں۔واضح رہے کہ ایران میں کورونا وائرس کے کیسز تیزی سے سامنے آرہے ہیں اور وائرس کے باعث 8 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔

پاک ایران سرحد بند، بلوچستان میں اشیا کی قلت کا خدشہ
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک ایران سرحد پر آمدورفت اور تجارتی سرگرمیوں پر پابندی لگنے کے بعد پاکستان کے سرحدی علاقوں میں اشیاء خوردونوش کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ نیوز ویب سائٹ کے مطابق سرحدی علاقوں میں کھانے پینے ، روزمرہ استعمال کی پیشتر اشیا سے لے کر ایندھن تک کیلئے ایران پر انحصار کیا جاتا ہے۔ چاغی کے علاقے دالبندین کے رہائشی محمد بخش نے بتایا کہ سرحدی علاقوں میں ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 20روپے فی لیٹر اضافہ ہوگیا ہے ۔ ایل پی جی گیس کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں ۔ اسی طرح افغانستان کے قریب زیرو پوائنٹ پر تجارت نہ ہونے سے سینکڑوں مزدور بھی بے روزگار ہوگئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے