English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ساحر علی بگا کو علی ظفر کے نئے پی ایس ایل گیت کا انتظار

القمر

 لاہور: گلوکار ساحر علی بگا کو گلوکار علی ظفر کے پی ایس ایل فائیو کے نئے ویڈیو سونگ کا انتظار رہنے لگا۔

اپنے بیان میں ساحر علی بگا نے کہا ہے کہ میں پاکستانی ہوں اور مجھ سمیت سارے گلوکار بھی پاکستانی ہیں، پاکستان سپر لیگ فائیو کا گیت اگر اچھا نہیں بنا تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ میوزک ختم ہوگیا، اکثر ایسا ہوتا ہے کہ شائقین کی جانب سے گانا پسند نہیں کیا جاتا لیکن جنہوں نے گانا بنایا وہ بھی ہمارے اپنے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرا نہیں خیال کہ علی ظفر نے بلاگرز سے اس طرح کی گھٹیا حرکت کرائی ہوگی، اب علی ظفر کا ویڈیو سونگ آرہا ہے جس کا مجھے بھی انتظار ہے، اللہ کرے وہ لوگوں کو پسند آجائے۔

یہ پڑھیں: ’’بھائی آرہا ہے‘‘ علی ظفر نے مداحوں کی خواہش پوری کردی

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ فائیو کا آفیشل نغمہ لوگوں کی جانب سے ناپسند کیے جانے کے بعد علی ظفر نے نیا گانا ’ بھائی آرہا ہے‘ کا ٹیزر جاری کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے