ممبئی: بھارتی اداکار ہریتھک روشن نے ہکلاہٹ کے شکار پاکستانی طالب علم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں اپنے مقصد سے پیچھے نہ ہٹنے کی تلقین کی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی لڑکی نے لکھا کہ ان کے کزن اٹک اٹک کر بولتے ہیں اور یونی ورسٹی میں ایک پریزینٹیشن کے دوران لیکچرار نے کہا کہ اگر تم ٹھیک سے نہیں بول سکتے تو پڑھائی چھوڑ دینی چاہیے، لڑکی نے لکھا کہ لیکچرار کے اس رویہ کے بعد سے ان کا کزن ڈپریشن میں مبتلا ہے اور اپنے آپ کو کمرے میں بند کیا ہوا ہے۔
Please tell your cousin that that professor and his judgement both are irrelevant. Stuttering should never hold him back from dreaming BIG ! Tell him it’s NOT his fault and it’s NOT something he needs to be ashamed of. People who shame him are no better than brainless monkeys. https://t.co/BDQp9PArag
— Hrithik Roshan (@iHrithik) February 23, 2020
پاکستانی لڑکی کی ٹوئٹ پر بھارتی اداکار ہریتھک روشن نے لکھا کہ اپنے کزن سے کہو کہ لکچرار اور ان کے مشورے کا کزن کی ہکلاہٹ سے کوئی تعلق نہیں، اٹک اٹک کر بولنا کچھ بڑا کرنے سے آپ کے کزن کو نہیں روک سکتا۔
ہریتھک روشن نے پاکستانی لڑکی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کزن کو بتائیں کہ اس میں ان کا کوئی قصور نہیں اور نہ ہی ان کو اس میں شرم محسوس کرنی چاییے، تاہم جو لوگ انہیں شرم دلاتے ہیں وہ خود دماغ سے خالی ہیں۔
