English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مزار قائد پر لڑکی کے رقص کی تحقیقات کا فیصلہ

رقص کے ذریعے مزارقائد کے تقدس کو پامال کیا گیا ہے، شہریوں کی تنقید
کراچی (اسٹاف رپورٹر)مزار قائد انتظامیہ نے لڑکی کی جانب سے مزار قائد پر رقص کرنے اور وائرل ویڈیو سوشل میڈیا سے ہٹانے کیلئے ایف آئی اے سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سوشل میڈیا پر سفید لباس میں ملبوس نقاب پوش لڑکی کی مختلف ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں جن میں وہ مزار قائد کے احاطے میں ٹک ٹاک کے دوران محو رقص ہے،عکس بند کی جانے والی ویڈیوزمیں مختلف گانے بھی سنائی دے رہے ہیں، مذکورہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہریوں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اس عمل کے ذریعے مزار قائد کے تقدس کو پامال کیا گیا، شہریوں کے مطابق عام طور پر فلمبند کی جانے والی ویڈیوز کا معاملہ اس قدر سنگین صورتحال اختیار کرگیا ہے کہ اس میں اب بانی پاکستان کے مزار کو بھی نہیں بخشا گیا، جو کہ ایک افسوسناک پہلو ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے