کراچی (کامرس رپورٹر) کیماڑی میں خطرناک زہریلی گیس سے متاثرہ علاقوں کے دورے اور صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ٹیم تشکیل۔ تفصیلات کے مطابق معروف رہنما صنعت و تجارت اور سابق نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری، سابق چیئرمین پاکستان شپس ایجنٹس ایسوسی ایشن طارق حلیم کے زیر صدارت خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں زہریلی گیس سے اموات کا جائزہ اور اظہار افسوس کیا گیا جبکہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے اور صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے ایک ٹیم بھی تشکیل دی گئی۔ اس موقع پر اجلاس میں سی ای او ایس آئی کے ٹرانسپورٹ سہیل اقبال، کیپٹن (ر) ایس ٹی قائم، کموڈور (ر) اکبر نقی، عبدالرزاق میمن، ملک سہیل حسین، سردار عالم، تیمور حلیم، مسعود عالم سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔

