English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک بھر میں پہلا روزہ 25 اپریل کو ہوگا، فواد چودھری کا دعویٰ

القمر

اسلا م آ با د( آن لائن )وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے ملک بھر میں یکم رمضان المبارک 25 اپریل کو ہو گا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ذو القعدہ اور رجب دونوں کی غلط تاریخ دیں۔ فواد چودھری نے اپنے ٹوئٹر میں کہا کہ ان شاء اللہ رمضان المبارک کا چاند 24اپریل کو پورے ملک میں دیکھا جا سکے گا اور 25 اپریل کوپہلا روزہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی نے ذو القعد ہ اور رجب دونوں کی غلط تاریخ دیں۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ 5 مارچ کو پارلیمان کی مذہبی امور کی کمیٹیوں کو بریفنگ دیں گے کہ عید اور اسلامی تہوار تقسیم نہیں اتحاد کا باعث بننے چاہئیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ برس بھی فواد چودھری نے رمضان المبارک کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی وزارت نے ایک موبائل ایپ تیار کی ہے جس کی مدد سے رمضان اور عید کا چاند ہر کوئی دیکھ سکے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے