English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ریٹائرڈ بھارتی فوجی مسلمانوں پر ظلم و ستم کیخلاف پھٹ پڑا

22 سال خدمت کرنے کے بعد لگتا ہے مجھے بھارت میں رہنے کا کوئی حق نہیں‘ عایش محمد
بھاگیرتی وہار میں 25 فروری کو کچھ ہندوئوں نے میرے گھر کو جلا دیا‘میڈیا سے گفتگو
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) دہلی فسادات میں بے گھر ہونے والے بھارتی ریٹائرڈ فوجی عایش محمد بھارتی ظلم و ستم کے خلاف پھٹ پڑے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریٹائرڈ فوجی عایش محمد کا کہنا ہے ایسا لگتا ہے مجھے بھارت میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ عایش محمد نامی 58 سالہ ریٹائرڈ فوجی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا گھر بھاگیرتی وہار میں تھا 25 فروری کو کچھ ہندوں نے میرے گھر کو جلا دیا۔3 سو کے قریب ہندو انتہا پسندوں نے میرے گھر پر حملہ کیا تھا ،حملے کے وقت میرا 16 سالہ بیٹا گھر پر موجود تھا جو چھت سے چھلانگ لگا کر پڑوسی کے گھر کود گیا۔ چند روز میں میری بھانجی کی شادی تھی، ہندو انتہا پسندوں نے شادی کے لئے رکھا گیا زیور بھی لوٹ لیا، میرے بیٹوں کی دو موٹر سائیکلوں کو جلا دیا گیا۔سابق بھارتی فوجی نے اپنی بیوی اور دو بیٹوں کو آبائی گاؤں بھیج دیا اور خود پناہ گاہ میں رہنے پر مجبور ہے۔عایش محمد کا کہنا ہے کہ 22 سال میں نے بھارت کی خدمت کی اس سروس کے دوران بہت سے زخموں کوبھی برداشت کیا۔ تاہم بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام سے معلوم ہوتا ہے کہ مجھے بھارت میں رہنے کا حق نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے