English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ماسک ذخیرہ کرنیوالوں کو پھانسی دینگے، ایران

کورونا وائرس پھیلنے کے بعد حفاظتی اشیاء کی قلت پر حکومت کا سخت ایکشن لینے کا فیصلہ
صحت عامہ کے معاملے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، پراسیکیوٹر جنرل
تہران (این این آئی) ایران میں کورونا وائرس پھیلنے کے بعد ملک میں ماسک اور دیگر حفاظتی اشیا کی قلت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ دوسری طرف ایران کے پراسیکیوٹر جنرل محمد علی جعفری نے خبردار کیا ہے کہ ماسک کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ اگر کوئی ماسک ذخیرہ کرتے یا اس کی اسمگلنگ میں ملوث پایا گیا تو اسے پھانسی دی جائے گی۔ عرب ٹی وی کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل محمد علی جعفری نے وزیر صحت سعید نمکی کے مکتوب کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ہم نے آپ کی طرف سے توجہ مبذول کرانے کے بعد صحت عامہ کے معاملے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت برتنے والے افراد کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے