بہادر آباد ٗ دھوراجی میں دونوں مفروروں کو طبی معائنے کے بعد گھر پر رہنے کی ہدایت کی گئی تھی
دونوں مریض کچھ عرصہ قبل ایران سے آئے تھے ٗ پولیس اور طبی عملے نے تلاشی کیلئے چھاپے شروع کردئیے
کراچی (کرائم رپورٹر)صبح سویرے بہادر میں گھرسے کروناوائس کے دومریض گھرسے فرارہوگئے،پولیس اورطبی عملے کی ٹیم کے چھاپے،فرارہونیوالے افرادکاسراغ نہ مل سکا۔ تفصیلات کے مطابق بہادرآبادکے علاقے دھوراجی میں پولیس نے طبی عملے کی ٹیم کے ہمراہ ایک مکان پرچھاپہ مارا،تاہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی،اطلاعات کے مطابق کچھ روزقبل ایران سے پاکستان آنیوالے دوافرادمیں کروناوائرس کی اعلامات پائی گئی تھی ،جس پرطبی عملے کی جانب سے دونوں افرادکاطبی معائنہ کیااورگھرپررہنے کی ہدایت کی ،جس پرپولیس اورطبی عملے کی ٹیم جب مذکورہ افرادکے گھرپرپہنچی توگھرپردونوں افراداپنی فیملی کے ہمراہ موجودنہیں تھے اورگھرکے مرکزی گیٹ پرتالے لگے ہوئے تھے ،جس کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا،اطلاعات کے مطابق پولیس اورطبی عملے کی ٹیم کے چھاپے سے تھوڑی ہی دیرپہلے دونوںافراداپنی فیملی کے ہمراہ گھرسے فرارہوگئے تھے،تاہم پولیس اورطبی عملے کی ٹیم مذکورہ افرادکی تلاش میں چھاپے ماررہی ہے۔

