English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں کوروناوائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا

سندھ حکومت نے تصدیق کردی‘ صوبے میں مہلک وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 ہوگئی
متاثرہ شخص کی عمر 69 سال تعلق ڈسٹرکٹ شرقی سے ہے، مریض نے ایران کا سفر کیا تھا
کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہرقائد میں کوروناوائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، سندھ حکومت نے تصدیق کردی۔تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ کراچی میں کروناوائرس کا ایک اور کیس سامنے آنے کے بعد سندھ میں مہلک وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 ہوگئی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کی عمر 69 سال ہے اور تعلق ڈسٹرکٹ شرقی سے ہے۔ ، مریض نے ایران سے سفر کیا تھا۔جبکہ سندھ حکومت نے متاثرہ شخص سے رابطے میں رہنے والے تمام افراد کے ٹیسٹ کرانے کی بھی ہدایت کردی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بھی ٹوئٹ کے ذریعے چھٹے کیس کی تصدیق کردی، ان کا کہنا ہے کہ کروناوائرس کے نئے مریض کی حالت مستحکم ہے۔پاکستان میں کروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 6 ہوگئی۔خیال رہے کہ تین مارچ کو پاکستان میں کروناوائرس کے پانچویں کیس کی تصدیق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کی تھی، آج رپورٹ ہونے والے ایک کیس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 6 ہوگئی ہے۔معاون خصوصی برائے صحت نے 29 فروری کو کہا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان ایئر ٹریفک معطل ہے، زائرین کی واپسی کے لیے اقدامات کررہے ہیں، ایران سے فلائٹ آپریشن مناسب وقت پر شروع کیا جائیگا، کورونا کی روک تھام کیلئے ایکشن پلان پر کافی دنوں سے کام ہورہا ہے، میڈیا کوشش کرے مریض کی معلومات زیادہ نہ دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے