English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان کی اعتزاز احسن کو پارٹی میں شمولیت کی پیشکش

برطانیہ سے ہمارا کوئی معاہدہ نہیں‘ حکومت نواز شریف کو واپس نہیں لا سکے گی‘ سینئر رہنما پیپلز پارٹی
لندن سیاسی قیدیوں کی پناہ گاہ ہے‘فراری کیمپ تو لندن کا ایون فیلڈ ہاؤس ہے ‘ میڈیا سے گفتگو
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ عمران خان نے مجھے پارٹی میں شمولیت کی پیشکش کی تھی۔تفصیلات کے مطابق اعتزاز احسن کا دوران پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ برطانیہ کے ساتھ ہمارا کوئی معاہدہ نہیں جس کے تحت حکومت نواز شریف کو واپس لا سکے۔برطانوی حکومت جلا وطن کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیتی۔حکومت تو ابھی تک اسحاق ڈار اور الطاف حسین کو واپس نہیں لا سکی۔انہوں نے کہا کہ لندن سیاسی قیدیوں کی پناہ گاہ ہے۔ فراری کیمپ تو لندن کا ایون فیلڈ ہاؤس ہے جس میں ایک مفرور شخص دو بیٹوں سمیت قیام پذیر ہے،یہ شہباز شریف اورنواز شریف کے لیے این آر او ہے۔نواز شریف اور ن لیگ کوئی ایسا کام نہیں کرے گی جس سے عمران خان کی حکومت ڈسٹرب ہو۔نواز شریف وقت کی مناسبت سے پاکستان آئیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری تو پاکستان میں ہیں وہ نواز شریف سے زیادہ بیمار ہیں۔نواز شریف سینہ تان کر اور مفلر ڈال کر باہر گئے۔ اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ شہباز شریف اسٹیبلشمنٹ سے کچھ زیادہ ہی خفیہ سمجھوتا کر بیٹھے ہیں۔وہ خفیہ مشن پر ہیں۔اعتزاز احسن نے مزید کہا مجھے عمران خان نے اپنی پارٹی میں شامل کرنے کی پیشکش کی۔اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پیپلزپارٹی میں ہی رہوں گا،آصف زرداری نے سندھ سے سینیٹ کی نشست کی آفر کی تھی، میں نے کہا کہ 10سال پنجاب سے رہا ہوں یہ ممکن نہیں۔چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ پاکستان کرونا سے محفوظ ہے تاہم حفاظتی اقدامات کرنا ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے انخلا میں امریکہ اور ٹرمپ کی کامیابی ہو گی، ٹرمپ نے انخلا کا مطالبہ ایسے وقت میں تسلیم کیا جہاں اس کیلئے مشکل تھا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ نے امن عمل میں پاکستان کا کردارتسلیم کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے