English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلدیاتی انتخابات : پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا لگنے کا امکان

شاہد خاقان کی ایم کیو ایم کو آئندہ ہونیوالے بلدیاتی انتخابات مسلم لیگ ن کیساتھ مل کر لڑنے کی پیشکش
سابق وزیراعظم کی بہادرآباد آمد ‘ دونوں فریقین کے مابین ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا‘ ذرائع
کراچی (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت کی اتحادیوں کو رام کرنے کی تمام تر کوششیں ناکام ہو گئیں برسوں کے سیاسی حریف ایک مرتبہ پھر مل بیٹھے شاہد خاقان عباسی کی بہادرآباد آمد پر متحدہ پاکستان کو اپوزیشن کا حصہ بننے کی پیشکش سندھ سرکار کی وزارتوں کی آفر مسترد کرنے کے بعد متحدہ پاکستان نے ن لیگ سے سیاسی اتحاد کرنے پر غور شروع کر دیا بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا لگنے کا امکان ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مسلم لیگ ن کا وفد شہباز شریف کی ہدایت پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں متحدہ کے مرکز بہادرآباد پہنچا تھا جس میں دونوں فریقین کے مابین ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو،ا بعد ازاں شاہد خاقان عباسی کی جانب سے متحدہ پاکستان کوملک میں آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات مسلم لیگ ن کے ساتھ مل کر لڑنے کی پیشکش کی گئی ہے جس پر متحدہ پاکستان کی جانب سے مہلت مانگ لی گئی ہے۔ دونوں فریقین کے مابین ہونے والی ملاقات سیاسی حلقوں میں اہم تصور کی جا رہی ہے ،جبکہ حالیہ دنوں بلدیاتی انتخابات کی زور و شور سے تیاریوں میں مصروف مسلم لیگ ن کا کردار نہایت متحرک دکھائی دیتا ہے جس کے تحت متحدہ پاکستان کی جانب سے ن لیگ کی پیشکش قبول کرنے پر آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کو ٹف ٹائم ملنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن حالیہ دنوں گرینڈ اپوزیشن الائنس بنانے کے لیے بھی کوشاں ہے جس کے تحت آئندہ چند روز میں حکومتی کارکردگی سے نالاں مزید جماعتوں سے رابطے کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے