English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت نے 5 کمپنیوں کو ماسک برآمد کرنے کی اجازت دے دی

القمر

اب تک کورونا ایک شخص سے دوسرے شخص میں منتقل نہیں ہوا ‘ڈاکٹر ظفر مرزا
بیرون ملک سے آنے والوں کی اسکریننگ کی جاتی ہے‘نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس ایک شخص سے دوسرے شخص میں منتقل نہیں ہوا جبکہ 5 کمپنیوں کو ماسک برآمدات کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرظفر مرزا نے بتایا کہ بیرون ملک سے ا ٓنیوالوں کی اسکریننگ کی جاتی ہے اور مجموعی طور پر ایئرپورٹس پر88ہزار افراد کی چیکنگ کی گئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کیسز19ہیں اور شاید تھوڑی دیرمیں 20 ہو جائیں جب کہ 25 مشتبہ کیسز ہیں، کراچی میں کورونا وائرس کے زیادہ کیسز ہیں۔ڈاکٹرظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان میں ایران، لندن، دبئی سیکورونا کیسز آئے ہیں، کورونا وائرس کے تمام مریض ایئرپورٹس کے ذریعے پاکستان آئے تاہم اب تک ملک میں وائرس ایک شخص سے دوسرے شخص میں منتقل نہیں ہوا۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ متاثرہ مریض اسکریننگ سسٹم سے سلپ ہوئے، بیرون ملک سے آنے والوں کی اسکریننگ کی جاتی ہے اور اب تک مجموعی طور پر ایئرپورٹس پر 88 ہزار افراد کی چیکنگ کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے