English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغانستان میں 2 صدور نے بیک وقت حلف اٹھا لیا

القمر

اشرف غنی نے ایوان صدر جب کہ عبداللہ عبداللہ نے کابل میں حلف اٹھایا
امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی
کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان صدر اشرف غنی اور ان کے حریف ملک کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے الگ الگ تقریب میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔افغان صدر اشرف غنی کابل کے صدارتی محل میں نئی مدت کے لیے عہدے کا حلف اٹھانا تھا تاہم چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کی جانب سے بھی تقریب کا الگ اہتمام کیا گیا۔افغان حکام کے مطابق امریکہ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ سے ملاقاتیں کیں اور انہیں حلف برداری کی ایک تقریب کرنے پر قائل کرنے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہے اشرف غنی نے صدارتی محل میں عہدے کا حلف اٹھایا جبکہ عبداللہ عبداللہ نے اسپیڈرمین محل میں عہدے کا حلف لیا حلف برداری کی تقریب کے دوران صدراتی محل اور گرد و نواح میں سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔اشرف غنی کی تقریب حلف برداری میں امریکی خصوصی ایلچی زلمی خلیل زاد افغانستان میں نیٹو چیف اور دیگر امریکی حکام نے بھی شرکت کی۔تقریب حلف برداری کے بعد اشرف غنی نے کہا کہ جمہوریت کی بحالی کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے عبداللہ عبداللہ سے مذاکرات کی کوشش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے