English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آٹا پھر مہنگا کرنے کی تیاری

القمر

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کابینہ کی جانب سے گندم کی امدادی قیمت 1400 روپے فی من ہونے کے بعد پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 12 سے 15 روپے اضافے کا عندیہ دے دیا۔ ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین عاصم رضا کا کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ کی طرف سے گندم کی امدادی قیمت میں 1400 روپے فی من کرنے کا فیصلہ کاشتکاروں کے لیے بہتر ہے تاہم گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کے باعث امسال پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن آٹے کی قیمتیں کم نہیں کر سکے گی کیونکہ اس وقت فلور ملز سرکاری گندم 1375 روپے فی من کے حساب سے فراہم کی جارہی ہے جبکہ گزشتہ سال گندم کی امدادی قیمت 1300 روپے فی من مقرر تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے