ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر ٹرمپ نے امریکا میں نیشنل ایمرجنسی نافذ کر دی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے صدارتی اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے ملک میں نیشنل ایمرجنسی کے نفاذکا اعلان کردیا ہے۔ امریکی صدر نے قومی ہنگامی حالت کا اعلان ملک میں کورونا وائراس کے بڑھتے ہوئے پھیلائوکے پیش نظر کیا ہے تاہم امریکی صدر ایمرجنسی کے دوران صدارتی اختیارات کے تحت وبا کے پھیلائو کو روکنے کے لیے خصوصی فنڈز جاری کرسکیں گے۔صدر ٹرمپ سے قبل سال2000میں صدر بل کلنٹن نے ویسٹ نیل وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے نیشنل ایمرجنسی نافذکی تھی‘صدرٹرمپ نے فرانس کے ہم منصب ایمانوئل میکرون کے ساتھ رابط کیا اور وبائی مرض کے بارے میں فرانسیسی صدر نے ٹویٹ کیا کہ عالمی راہنمائوں کے ساتھ ویکسین کی تیاری اور علاج سے متعلق تحقیقی کوششوں میں ہم آہنگی پیدا کرنے اور معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں