سعودی وزارت صحت کے تمام تر دعوے غلط ‘ صرف ایک روز میںکورونا کے مزید 24 کیس
عراق سے آنے والے ایک مرد اور ایک خاتون کو کرونا وائرس کے شبے میں قرنطینہ منقل کیا گیا ہے
ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے تمام تر دعوے غلط ثابت ہو گئے۔ سعودی وزارت صحت کی جانب سے اگرچہ یہی کہا جا رہا ہے کہ مملکت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کم ہے۔ تاہم ایک روز کے اندر ہی مملکت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی گنتی 21 سے بڑھ کر 45 ہو گئی۔ سعودی وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مملکت میں کرونا (کوویڈ 19) وائرس کے مزید 24 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔العربیہ نیٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں کرونا وائرس کے متاثرین کی کل تعداد 45 ہوگئی ہے جب کہ متعدد مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ عراق سے آنے والے ایک مرد اور ایک خاتون کو کرونا وائرس کے شبے میں قرنطینہ منقل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ایران سے واپس انے والے ایک شخص میں کرونا کی تصدیق کی گئی تھی کی 12 سالہ پوتی بھی اس وائرس کا شکار ہوئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ کرونا کے مزید سامنے آنے والے 21 کیسز میں تمام افراد مصری شہریت رکھتے ہیں۔ انہیں سعودی عرب میں قرنطینہ منتقل کیا گیا ہے۔کرونا وائرس سے متاثرہ ملکوں سے آنے والے شہریوں کو سعودی حکومت کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طورپر ‘ہیلتھ یونٹ 937’ سے رجوع کریں۔
سعودی عرب میں کورونا کے مریضوں کی گنتی 45 ہو گئی
القمر
