سعودی حکام کی جانب سے فیصلے سے تمام ممالک اور ائیر لائنز کو بھی آگاہ کر دیا گیا
72 گھنٹے کے بعد سعودی عرب میں کسی شخص کا دخول یا اخراج نہیں ہوگا‘میڈیا رپورٹس
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) پورے سعودی عرب کو مکمل طور پر لاک ڈاون کرنے کا فیصلہ، سعودی حکام کی جانب سے ملک کو لاک ڈاون کرنے کے فیصلے سے تمام ممالک اور ائیر لائنز کو بھی آگاہ کر دیا گیا، 72 گھنٹے کے بعد سعودی عرب میں کسی شخص کا دخول یا اخراج نہیں ہوگا۔ میڈیا رپورٹس میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے کرونا وائرس کے مسلسل پھیلاو کے بعد پورے ملک کو لاک ڈاون کرنے کا فیصلہ کر لیا بتایا گیا ہے کہ سعودی حکومت نے تمام ممالک اور ائیرلائنز کو ملک کو لاک ڈاون کرنے کے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی حکومت نے ملک میں موجود تمام ویزٹ ویزہ اور عمرہ ویزہ ہولڈرز کو 72 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ اعلان کیا گیا ہے کہ 72 گھنٹے کے بعد سعودی عرب میں کسی شخص یا دخول یا اخراج نہیں ہوگا۔سعودی عرب کی جانب سے ناصرف فضائی روٹس بلکہ زمینی راستے بھی بند کر دیے گئے ہیں۔سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی غرض سے اٹھائے گئے ہیں۔
پورے سعودی عرب کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ
القمر
