ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک افغان سرحد عارضی طور پر کھول دی گئی

چمن / خیبر: چمن اور طورخم پر پاک افغان سرحدوں کو عارضی طور پر کھول دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق افغان حکومت نے پاکستان سے درخواست کی تھی کہ پاک افغان سرحد پر آمدورفت کو عارضی طور پر بحال کیا جائے تاکہ افغان شہری وطن واپس آ سکیں۔ جس پر پاکستان نے انسانی بنیادوں اور جذبہ خیر سگالی کے تحت پاک افغان سرحد کو 9 اپریل تک یک طرفہ پیدل آمدروفت کے لیے عارضی طور پر کھول دیا ہے۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ صرف افغان شہری ہی بارڈر کراس کر سکیں گے تاہم افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو سرحد کراس کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس کے علاوہ نیٹو سپلائی اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت بھی بند رہے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں