ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مسلم ممالک باجماعت اور نماز جمعہ پر پابندی لگا سکتے ہیں، جامعہ الازہر

اجتماعات کورونا کے پھیلائو کا باعث بن رہے ہیں، اہل خانہ اپنے گھروں میں نماز کا اہتمام کریں
معمر افراد گھروں پر رہیں اور باجماعت اور نماز جمعہ میں شرکت نہ کریں، علماء سپریم کونسل کا فتویٰ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جامعہ الازہر مصر کے جاری کردہ فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ شواہد بتاتے ہیں اجتماعات کرونا کے پھیلائو کا باعث بن رہے ہیں، اس لیے مسلم ممالک کے حکام انسانی زندگیوں کے تحفظ کیلئے باجماعت نماز اور نماز جمعہ پر پابندی لگاسکتے ہیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مصری سفیر کے ذریعے جامعہ الازہر سے رہنمائی کی درخواست کی تھی۔ جامعہ کے علماء کی سپریم کونسل نے باجماعت نماز اور نماز جمعہ کی ادائیگی سے متعلق جاری فتویٰ میں کہا کہ کورونا وائرس کے باعث درپیش حالات کو مد نظر رکھا جائے، موذن ’’صلوٰۃ فی بیوتکم‘‘ کے ساتھ ترمیم شدہ اذان دیں جبکہ اہل خانہ اپنے گھروں میں باجماعت نماز کا اہتمام کرسکتے ہیں، بحران میں طبی احتیاطی تدابیر پر ریاستی احکامات کی پیروی کریں، معمر افراد گھروں پر رہیں اور باجماعت اور جمعہ کی نمازوں میں شرکت نہ کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں