English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب میں پھنسے عمرہ زائرین کیلئے خصوصی رعایت

القمر

ویزے کی مدت ختم ہونے کے باوجود سفری پابندی کے باعث واپس نہ جانے والوں پر جرمانے معاف ہوجائیں گے
جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وزارت حج و عمرہ نے کورونا وائرس کے باعث مملکت میں پھنس جانے والے عمرہ زائرین جن کے ویزے کی مدت ختم ہو چکی ہے، ان کے لیے خصوصی رعایت کا اعلان کیا ہے۔ وزارت نے متعلقہ اداروں کے اشتراک سے جامع منصوبہ مرتب کیا ہے جس کے تحت ایسے عمرہ زائرین جو سفری پابندی کے باعث وقت مقررہ پر اپنے ملک نہ جاسکے ان پر عائد جرمانے معاف کر دیے جائیں گے۔ ایسے زائرین اپنے عمرہ ویزے کی میعاد کی خلاف ورزی پر جرمانے اور قانونی گرفت سے بچنے کے لیے مہلت کی درخواست دے سکتے ہیں، وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ عمرہ ویزہ کی پابندی نہ کر سکنے والے زائرین 28 مارچ 2020ء، 4 شعبان 1441ھ تک وزارت کی ویب سائٹ پر اپنی تفصیلات درج کرائیں، متعلقہ ادارے عمرہ زائرین کو ان کے وطن تک سفر کی سہولت فراہم کریں گے، ہرزائر کو سسٹم میں درج اس کے ٹیلی فون پر ایس ایم ایس بھیجا جائے گا جس پر اس کی پرواز اور سفر کی تفصیلات درج ہوں گی وزارت حج و عمرہ نے خبردار کیا ہے کہ اگرعمرہ زائرین نے اس مہلت سے فائدہ نہ اٹھایا تو ایسی صورت میں انہیں قانون کے مطابق انتہائی سزا دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے