English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 91 کروڑ ڈالرز کی کمی

القمر

کراچی: ایک ماہ کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 91 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ایک ارب 91 کروڑ ڈالر کی کمی کے بعد 16 ارب 98 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک ماہ کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر 2 ارب 6 کروڑ ڈالر کمی کے بعد 10 ارب 72 کروڑ ڈالرپر آگئے جب کہ شیڈولڈ بینک کے ذخائر 15 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اضافے کے ساتھ 6 ارب 26 کروڑ ڈالر پر آگئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے