کراچی: اداکار فیروز خان نے شوبز کو خیرباد کہنے کے بعد اپنی آگے کی منصوبہ بندی کے حوالے سے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا اشارہ دیا ہے۔
پاکستان کے نامور اداکار حمزہ علی عباسی نے شوبز کو خیرباد کہنے کے بعد اپنی بقیہ زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق گزارنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم اس اعلان کے بعد انہوں نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کیا جس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ اس چینل پر لوگوں کو اسلامی تعلیمات دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: فیروز خان کے شوبز چھوڑنے پر حمزہ علی عباسی کی نیک تمنائیں
حمزہ علی عباسی کے بعد اداکار فیروز خان نے بھی شوبز ترک کرنے کا اعلان کیا تھا گزشتہ ماہ انہوں نے ٹوئٹر پر کہا تھا کہ میں شوبز چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں اور اب سے میں اس پلیٹ فارم کو اسلام کی تعلیم کے پھیلاؤ کے لیے استعمال کروں گا۔
اس اعلان کے بعد فیروز خان نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر یوٹیوب چینل کے حوالے سے اشارہ دیا۔ ان کے اس ٹوئٹ پر صارفین نے ردعمل دیتے ہوئے انہیں دوسرا حمزہ علی عباسی قرار دیا۔ تاہم فیروز خان کے اس ٹوئٹ پر قومی کرکٹر شعیب ملک نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
– guess who’s dropping a YouTube channel soon ? 🙌🏻
— Feroze Khan (@ferozekhaan) April 11, 2020
جب کہ بہت سے صارفین نے اندازے لگاتے ہوئے کہا کہ فیروز خان اپنے یوٹیوب چینل پر اسلامی تعلیمات کے بارے میں بات کریں گے۔
You might be
A channel for motivation
Islamic motivation— i’mobi (@mu_n3_3b) April 12, 2020
منیب نامی شخص نے فیروز خان کو دوسرا حمزہ علی عباسی قرار دیتے ہوئے کہا اندازہ لگائیں کون ہمیں ملحد سے اسلام تک بتائے گا۔
Guess who will taught religious belief. Guess who will tell us from atheism to islam. Another Hamza ali Abbasi!!!!
— Muneeb (@iammuneeb6) April 12, 2020
بہت سے لوگوں نے فیروز خان کی اس ٹوئٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے یوٹیوب چینل کے بے چینی سے منتظر ہیں جب کہ کچھ لوگوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا اندازہ لگائیں یوٹیوب سے پیسے کون کمائے گا۔
CAN’T WAIT!!😍😍
— Belleameferoze (@Belleame_Feroze) April 11, 2020
Guess who will earn from youtube
— Fatima Khan (@EmSober) April 12, 2020
