English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

’’طاہر شاہ کو اللہ پوچھے گا‘‘

القمر

گلوکار طاہر شاہ اپنے نئے گانے ’فرشتے‘ کی ریلیز کے بعد ایک بار پھر سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں۔

گلوکار طاہر شاہ کی جانب سے چند روز قبل نیا گانا ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد سے ہی کورونا وائرس کے باعث گھروں میں محصور گلوکار کے مداح شدت سے ان کے گانے کا انتظار کررہے تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ انتظار کی گھڑیاں ختم، طاہر شاہ نے اپنا نیا گانا ’’فرشتہ‘‘ریلیز کردیا

دلچسپ بات یہ ہے کہ طاہر شاہ کے مداحوں کی فہرست میں حال ہی میں ادکارہ اقرا عزیز سے شادی کرنے والے اداکار یاسر حسین بھی شامل ہیں اور انہیں بھی دیگر لوگوں کی طرح ان کے نئے گانے کا انتظار تھا جس کا اظہار انہوں نے ٹوئٹ میں کیا، یاسر حسین نے کہا کہ ’طاہر شاہ بھائی اتنا انتظار‘۔

طاہر شاہ کا نیا گانا سننے کے بعد ادکار یاسر حسین کا دل ٹوٹ گیا اور انہوں نے اس غم کا اظہار سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر کرتے ہوئے لکھا کہ ’طاہر شاہ کو اللہ پوچھے گا‘۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے طاہر شاہ ’آئی ٹو آئی‘‘ اور ’’اینجل‘‘ کے بعد نئے گانے ’فرشتے‘ پر دلچسپ تبصرے اور مزاحیہ طنز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے