ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

’’حج سے متعلق حتمی فیصلہ رمضان کے آخر میں‘‘

اسلام آباد: وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری کا کہنا ہے کہ حج سے متعلق حتمی فیصلہ رمضان کے آخرمیں کریں گے۔ وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش اورخواہش یہی ہے کہ حج ہوجائے، سعودی عرب کے ساتھ مل کرکئی آپشنزپرغورکررہے ہیں۔

صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ سننے میں آیا ہے کہ صرف سعودی عرب میں مقیم لوگ حج کرسکیں گے جس پرنورالحق قادری نے کہا کہ حج ہوگا یا نہیں اس کا حتمی فیصلہ ماہ رمضان کے آخرمیں کریں گے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سعودی عرب کی مساجد میں نمازتراویح کی ادائیگی پرپابندی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ گلف نیوزکی رپورٹ کے مطابق لوگوں کونمازتراویح گھروں میں ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں