کراچی: نامور پاکستانی اداکار شان اور گلوکار و سیاستدان جواد احمدکے درمیان سوشل میڈیا پر حکومت اور وزیراعظم عمران خان کی کارکردگی کو لے کر جنگ چھڑ گئی۔
جواد احمد نے ملک میں کورونا وائرس کی وبا اور لاک ڈاؤن کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان اور حکومتی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان سطحی اورچالاک آدمی ہیں۔ وہ اس وقت بھی سندھ حکومت پر سیاست کررہےہیں۔ انہیں عوام کی جان کےبجائےکوروناٹائیگرزکی پڑی ہے۔ وہ اپنی سیاست بچانےکےلیےعلماکوسمجھانےاورروکنےسمیت کوئی بھی سخت فیصلہ نہیں کررہے۔ ان کی چالاکی اپنی جگہ لیکن پاکستان میں جوتباہی ہوگی اس کےذمہ دارعمران خان ہوں گے۔
عمران خان سطحی اورچالاک آدمی ہیں۔وہ اس وقت بھی سندھ حکومت پر سیاست کررہےہیں۔انہیں عوام کی جان کےبجائےکروناٹائگرزکی پڑی ہے۔وہ اپنی سیاست بچانےکےلیےعلماکوسمجھانےاورروکنےسمیت کوئی بھی سخت فیصلہ نہیں کررہے۔انکی چالاکی اپنی جگہ لیکن پاکستان میں جوتباہی ہوگی اسکےذمہ دارعمران خان ہونگے۔
— Jawad Ahmad (@jawadahmadone) April 15, 2020
جواد احمد کی اس ٹوئٹ پر اداکار شان نے وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں کہا کہ شکر ہے وزیراعظم کرپٹ نہیں ہیں اور جب کرپٹ لوگ طاقت (اقتدار) میں تھے تو آپ کہاں تھے؟
شان کا مزید کہنا تھا کہ سیاست کرنا ٹھیک ہے لیکن دوسروں کو نیچے گرانا نہیں۔ ہمارے وزیراعظم اندرونی خطرات سے لڑرہے ہیں انہیں سپورٹ کریں یا یہ بتائیں کہ آپ قوم کے لیے کیا کررہے ہیں۔ آپ پاکستان کی ترقی میں کس طرح مدد کرسکتے ہیں۔ سیاست یہ نہیں ہے کہ کون بہتر ہے بلکہ سیاست کا مطلب ہے کہ کون ملک کو بہتر بناسکتا ہے۔
Its ok to do politics but not by putting down others ..our PM is fighting struggling from inner threats support him or tell us what you can do for our nation . How can you help Pakistan rise ..Politics is not about who is better but who can make the country better .
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) April 16, 2020
جواد احمد نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے شان کی جانب سے اٹھائے جانے والے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے پوچھا میں اس وقت کہاں تھا جب ملک میں کرپشن ہورہی تھی تو میں آپ کو کہنا چاہتا ہوں کہ میں وہیں تھا جہاں آپ تھے یعنی میں شوبز میں تھا۔ 2013 میں عمران خان نے مجھے کہاتھا ان کی پارٹی میں شامل ہونے کے لیے لیکن میں نے نہیں جوائن کیا۔
جواد احمد نے مزید کہا کہ 2018 میں میں نےا پنی برابری پارٹی کے ساتھ سیاست میں قدم رکھا۔ لہذٰا میں سیاست کا حصہ ہوں اور اس لیے میں لوگوں پر تنقید کرتا ہوں اور چونکہ عمران خان وزیراعظم میں لہذا ان پر تنقید بنتی بھی ہے۔ جوباقی لوگ تھے وہ جیلوں میں تھے بلکہ جیلوں سے عمران خان نے نکالا ہے ان کو اسلیے عمران خان کے کرپشن کے نعرے پر بھی سوال اٹھتا ہے۔
My response to renowned Actor Shaan’s questions to me. pic.twitter.com/PmivXy1vlc
— Jawad Ahmad (@jawadahmadone) April 17, 2020
