English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حدیقہ کیانی کی بیوٹی سیلونز سے وابستہ کاروباری افراد کیلیے وزیراعظم سے اپیل

القمر

 لاہور: حدیقہ کیانی نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے بیوٹی سیلونز اور ان سے وابستہ کاروباری افراد کی سپورٹ میں وزیراعظم عمران خان سے اپیل کردی۔

نامور گلوکارہ حدیقہ کیانی نے کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاون کی وجہ سے بند ہونے والے بیوٹی سیلونز سے وابستہ خواتین کی مالی مشکلات کا تذکرہ کرتے ہوئے اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ اس کاروبار سے وابستہ 80  فیصد بیوٹی سیلونز کی لڑکیاں بے روزگار ہوگئیں ہیں، کئی لڑکیوں نے گھروں میں بیوٹی سروسز دینی شروع کردی ہیں جو سراسر غلط ہے۔

حدیقہ کیانی نے حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ بے روزگار لڑکیوں لے لئے فنڈز دئیے جائیں، بیوٹی سیلونز انڈسٹری بن گئی ہے، حکومت ہمارا ساتھ بھی دے ، ایسے ایس او پیز بنا دئیے جائیں جو بیوٹی سیلونز کے لئے بھی فائدہ مند ہوں اور لاک ڈاون میں آسانیاں پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ بیوٹی سیلون کے کاروبار سے خود بھی وابستہ ہوں اور اب یہ شعبہ باقاعدہ ایک منافع بخش انڈسٹری بن چکا ہے، لہذا جہاں مختلف کاروبار کے لئے اقدامات کررہی ہے، وہیں اس شعبے پر بھی توجہ دی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے