English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا وائرس : پاکستان ریلوے کو 5 ارب سے زائد کا نقصان

القمر

کورونا وائرس نے پاکستان ریلوے کو بھی شدید مالی بحران سے دوچار کردیا ہے اور اب تک 5 ارب سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹرین آپریشن کی معطلی سے پاکستان ریلوے کو 5 ارب 26 کروڑ کا نقصان ہوا ہے، مسافر ٹرینوں کی بندش سے ریلوے کو 3 ارب 20 کروڑ کا نقصان ہواجب کہ مال بردار گاڑیوں کی بندش سے ریلوے کو2 ارب 10کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچا ہے، ٹرین آپریشن کی معطلی سے پاکستان ریلوے کو یومیہ ساڑھے 15 کروڑ کا نقصان ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹرین آپریشن معطلی سے ملک بھر میں 69 لاکھ مسافر متاثر ہوئے، مارچ میں پاکستان ریلوے کے 12 لاکھ مسافر آف لوڈ ہوئے جب کہ 22 مارچ سے ٹرین آپریشن معطلی سے57 لاکھ مسافر متاثر ہوئے، ٹرین آپریشن معطلی سے ایک ماہ میں پاکستان ریلوے کو 4 ارب 76 کروڑ کا نقصان ہوا جب کہ مارچ کے ابتدائی 3 ہفتوں میں مسافر آف لوڈنگ سے ریلوے کو 50 کروڑ کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے