کراچی: شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے امت مسلمہ کو ماہ صیام کی مبارکباد پیش کی ہے۔
مسلمانوں کے لیے رحمتوں والا مہینہ ایک بار پھر آ پہنچا ہے۔ دنیا بھر میں موجود مسلمان ہمیشہ کی طرح ماہ صیام کی آمد پر ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے ہیں اس موقع پر شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکار بھی اپنے مداحوں کو مبارکباد دینا نہیں بھولتے۔
گلوکار ہوں یا اداکار سب نے اس برکتوں والے مہینے کی آمد پر اپنے چاہنے والوں کے لیے خوبصورت پیغام کے ذریعے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
Ramzan Mubarak to all! May this month of blessings be kind to all, especially those who are in pain. Ameen. 💞 pic.twitter.com/nOVLcGniqM
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) April 24, 2020
ماہرہ خان نے ٹویٹر پر کہا کہ سب کو میری طرف سے ماہ رمضان مبارک ہو، یہ مہینہ ہم سب پر رحمتیں نازل فرمائے، بالخصوص اُن کے لیے جو اس وقت تکلیف میں ہیں۔
Wishing everyone a blessed, happy and safe Ramazan. May Allah protect us all from all forms of evil and bless us with His infinite mercy. Ramazan Mubarak pic.twitter.com/3bRRrl1dsk
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) April 24, 2020
ہمایوں سعید نے بھی ٹویٹر پر دلکش تصویر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ میری طرف سے سب کو خوشیوں بھرا رمضان مبارک ہو، اللہ پاک ہم سب کو ہر طرح کے شیطانی شر سے محفوظ رکھے اور ہمیں اپنی لاتعداد رحمتوں سے نوازے۔
عاصم اظہر نے انسٹا گرام پر مدینہ شریف کی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ رب کریم اس ماہ صیام میں پوری دنیا کو صحت اور خوشیوں سے بھر دے۔
اداکارہ نمرا خان نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آج رات ہمارے لیے اس خوبصورت مہینے کی پہلی رات ہوگی، اس لیے آپ سب مجھے اور میرے شوہر کو دعاؤں میں یاد رکھیے گا، اللہ پاک ماہ صیام کے صدقے ہم سب کو اس آزمائش سے نکالے۔
