English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایسا لگتا ہے جس دن اداکاری کے قابل نہ رہاخودکشی کرلوں گا، نصیرالدین شاہ

القمر

ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار نصیرالدین شاہ کا کہنا ہے انہیں لگتا ہے جس دن وہ اداکاری کرنے کے قابل نہیں رہے خودکشی کرلیں گے۔

اداکار نصیرالدین شاہ نے حال ہی میں ایک بھارتی ویب سائٹ کو دئیے گئے انٹرویو میں اپنی اداکاری سے جنون کی حد تک لگاؤکے بارے میں بتایا کہ بطور اداکار ابھی ان کا کام ختم نہیں ہوا بلکہ وہ روز صبح اس یقین کے ساتھ جاگتے ہیں کہ اپنے پرستاروں کو اپنی اداکاری کے ذریعے کچھ نہ کچھ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عامر خان، نصیرالدین شاہ اور سدھو غدار قرار

70 سالہ اداکار نے کہا بطور اداکار ابھی میرے پاس بہت کچھ ہے اپنے چاہنے والوں کو دینے کے لیے  اور میں خوش قسمت ہوں کہ لوگ مجھے اب بھی دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ یہ حقیقت ہے کہ مجھے میرے کام سے محبت ہے، مجھے اداکاری سے محبت ہے، پرفارمنس دیتے وقت جو جوش میرے اندر ہوتا ہے میں اس کی وضاحت نہیں کرسکتا مجھے ایسا لگتا ہے مجھے اداکاری کا جنون ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نصیرالدین شاہ کو بھارت چھوڑ کر پاکستان چلے جانا چاہئے

بھارتی لیجنڈ نے اپنی اداکاری سے محبت کی حد بیان کرتے ہوئے کہا مجھے لگتا ہے جب کل صبح میں جاگوں گا اور اداکاری کرنے کے قابل نہ رہا تو میں خود کشی کرلوں گا، اداکاری کے بغیر زندگی میں کیا ہے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے