English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر گرفتار 6 تاجروں کی ضمانت

القمر

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی کی عدالت میں شہر میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی اور تاجروں کو اکسانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے تاجر رہنما حماد پونا والا اور دیگر تاجروں کی درخواستِ ضمانت کی سماعت کرتے ہوئے تاجروں کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے ان گرفتار تاجروں کو ڈیڑھ لاکھ روپے فی کس کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا۔

دیگر ملزمان میں محمد احسان، محمد خلیل، جاوید عبدالشکور، ملک عقیل اور فیصل حسن زئی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بغیر اجازت مارکیٹیں کھولنے، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے اور اس پر اکسانے سے متعلق کیس میں تاجروں حماد پونا والا، محمد احسان، محمد خلیل، جاوید عبدالشکور، ملک عقیل اور فیصل حسن زئی کو گرفتار کیا گیا تھا۔

اس موقع پر پولیس نے عدالت سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

عدالت نے تاجروں کے وکلاء کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی اور تاجر رہنما سمیت 6 تاجروں کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے