کراچی: ایکسپریس چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں معروف اسکالر اور میزبان عامر لیاقت حسین نے منفرد گیم شو ’جیوے پاکستان‘ سجایا ہے جس میں نئے اور دلچسپ کھیل پیش کیے جارہے ہیں اور جیتنے والوں کو قیمتی انعامات بھی دیئے جارہے ہیں۔
رمضان کی آمد آمد ہے اور اس بابرکت موقع پر ایکسپریس چینل نے جہاں سجائی ہے ’پیارا رمضان‘ کی محفل تو وہیں عوام کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے رات 8 بجے سے 10 بجے تک ایک گیم شو ’جیوے پاکستان‘ بھی پیش کیا جارہا ہے۔
میزبان عامر لیاقت حسین ایکسپریس کے ناظرین کے لیے اس گیم شو میں منفرد، دلچسپ اور نت نئے کھیل و مقابلے پیش کررہے ہیں، ایسے کھیل جو اب تک کہیں کھیلے ہی نہیں گئے اور نہ ایسے مقابلے جو کسی اور پروگرام میں پہلے کبھی نہیں پیش گئے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : عامر لیاقت کے ساتھ دیکھیے ایکسپریس ٹی وی پر “پیارا رمضان”
توانیاں جمع کرلیں اور تیار ہوجائیں، ’جیوے پاکستان‘ کے کھیلوں میں حصہ لینے کے لیے اور جیتیں قیمتی انعامات۔ ساتھ ہی بات کریں اپنے محبوب میزبان سے کہ ایسے موقع بار بار ہاتھ نہیں آتے۔
