English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا وائرس کیخلاف آگاہی مہم میں سُپر ہیروز بھی میدان میں

القمر

جکارتہ: کورونا وائرس کے خلاف آگاہی مہم میں سُپر ہیروز بھی میدان میں آگئے۔

انڈونیشیا میں مارول سُپر ہیروز عوام کی حفاظت کے لئے سڑکوں پر نکل آئے، پلے کارڈز اٹھائے سُپر ہیروز نے ٹریفک سگنلز پر لوگوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر بتائیں۔

سُپر ہیروز نے عوام سے گھروں میں محفوظ رہنے کی اپیل بھی کی جب کہ لوگوں کی جانب سے ان کے اس اقدام کو بے حد سرہا گیا۔ دوسری جانب بچے اپنے پسندیدہ سُپر ہیروز کو اپنے سامنے دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے