English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چھوٹے کاروبار کیلئے 30 ارب روپے کی سبسڈی کا اعلان

القمر

وزارت خزانہ نے چھوٹے اور درمیانے کاروبار کے لیے 30 ارب روپے کی سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزرات خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایس ایم ایز) کو 30 ارب روپے سبسڈی دی جائے گی جو بینکوں کے ذریعے قرضے کی صورت میں ادا کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں کو روزگار سے نہ نکالنے کی یقین دہانی پر قرضہ دیا جائے گا لیکن یہ ان ایس ایم ایز کو دیا جائے گا جن کا ٹرن اوور 2 ارب روپے تک ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ چھوٹے اور درمیان کاروبار کو اگلے تین ماہ کے تنخواہوں کے اخراجات بھی فراہم کیے جائیں گے۔

اس متعلق وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اسٹیٹ بینک کی ری فنانس اسکیم کے تحت اٹھایا گیا ہے جس کا مقصد پرائیویٹ بینکوں کے ساتھ رسک شیئرنگ کرنا ہے اور اس اسکیم کی مانیٹرنگ بھی اسٹیٹ بینک کرے گا۔

وزارت خزانہ کے مطابق اس اقدام کے تحت وفاقی حکومت بینکوں کے اصل قرض کا 40 فیصد نقصان خود برداشت کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے