کراچی: عامر لیاقت کا مذاق برداشت نہ کرنے والے عدنان صدیقی نے لائیو شو میں سرفراز احمد کی تضحیک کرکے سوشل میڈیا صارفین کے غصے کو ہوا دے دی۔
پاکستان میں رمضان کی آمد کے ساتھ ہی مختلف رمضان اور گیم شوز کا ٹرینڈ چل پڑتا ہے اور شوز میں کئی بار کچھ ایسی حرکتیں ہوجاتی ہیں جو عوام کو سخت ناگوار گزرتی ہیں۔
چند روز قبل عامر لیاقت حسین نے اپنے شو جیوے پاکستان میں بھارتی اداکارہ سری دیوی اور عرفان خان کی موت کو لے کر عدنان صدیقی کے سامنے ایک مذاق کیا تھا جو عدنان صدیقی سے بالکل بھی برداشت نہیں ہوا تھااور انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں عامر لیاقت کے شو میں جانے پر بے حد افسوس اور پچھتاوا ہے۔ بعد ازاں عامر لیاقت حسین نے اپنے مذاق پر معافی بھی مانگ لی تھی۔
تاہم اب عدنان صدیقی کی ایک ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے جس میں وہ نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والے پروگرام ’’جیتو پاکستان لیگ‘‘ میں سابق کپتان سرفراز احمد کی تضحیک کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرفراز احمد شو کے دوران کچھ بول رہے ہیں اور شاید انہیں بولنے میں کچھ تکلیف ہے لیکن عدنان صدیقی درمیان سے ہی ان کی بات کاٹ کر ان کی نقل اتارنے لگتے ہیں۔ عدنان کی اس حرکت پر شو میں موجود دیگر افراد ہنسنے لگتے ہیں تاہم سوشل میڈیا صارفین کو عدنان صدیقی کی یہ حرکت بالکل پسند نہیں آئی اور انہوں نے عدنان صدیقی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ وہی عدنان صدیقی ہیں جنہوں نے عامر لیاقت کے بے ہودہ مذاق کی مذمت کی تھی؟
Is this the same Adnan Siddiqui who condemned Amir Liaquat’s crass joke? https://t.co/VgOSv9PfVs
— Saadia Ahmed (@khwamkhwah) May 6, 2020
مانی نامی صارف نے عدنان صدیقی کی اس حرکت کو مکروح اور شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کسی کے ساتھ اس طرح مذاق کرنا جائز ہے؟ کچھ احترام دکھائیں۔ خدا کے لیے یہ وہ کپتان ہیں جنہوں نے آپ کے لیے ٹرافی جیتی تھی۔
Thats Really Disgusting Indeed !!
Making Fun of Someone Like this is Good ? Show Some Respect. He’s Your Champions Trophy Winning Captain 🤦♂️ Ohhh GOD 🙏🏼
— Mani 🇵🇰 (@ManiTweets14) May 6, 2020
خدجہ نامی خاتون نے کہا عدنان صدیقی کی یہ حرکت بہت قابل نفرت ہے انہیں ہمارے کرکٹ ہیرو سے معافی مانگنی چاہئے۔
طارق حمید نے کہا عدنان بھائی سرفراز احمد کے ساتھ یہ پیدائشی مسئلہ ہے اگر آپ کے ساتھ یہ مسئلہ نہیں ہے تو آپ کو خڈا کا شکر ادا کرنا چاہیے نہ کہ دوسروں کا مذاق اڑانا چاہئے۔
Adnan Bhai, it is a natural disorder he was born with… If you don’t have this disorder, you should thank God and should not be mocking those who have this disorder..
— Tariq Ahmed (@tariqahmeed) May 7, 2020
رومیو نامی شخص نے عدنان صدیقی کو نیشنل ٹی وی پر سب کے سامنے سرفراز کا مذاق اڑانے اور ان کی تضحیک کرنے پر بہت برا بھلا کہا۔
We did mock our Friends but when we were alone having fun they understand it they mocked us but on national TV disrespecting our National Cricket Team captain #adnansiddiqui not cool
— Romeoo (@romeoomustlie) May 6, 2020
اسامہ نامی صارف نے کہا جس طرح انہوں نے پہلے انسٹاگرام پر سری دیوی اور عرفان خان کے معاملے پر لمبی چوڑی تقریر کے ذریعے مذمت کی تھی اب ہم اسی طرح ان کے معافی کے منتظر ہیں۔
waiting for that textbook insta apology
— usama اسامہ (@d3sTruct11) May 6, 2020
