English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب حکومت کا لاک ڈاؤن کے باعث فنکاروں کی مالی معاونت کافیصلہ          

القمر

لاہور: پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن کے باعث مالی مشکلات کے شکار فنکاروں کی مالی معاونت کافیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے مستحق فنکاروں کے لیے مالی امداد کے پیکیج کی منظوری دے دی جس کے تحت پنجاب حکومت 3 ہزار فنکاروں کی مالی معاونت کرے گی، وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبائی محکمہ اطلاعات و ثقافت نے مستحق فنکاروں کے لیے مالی امداد کا پیکیج تیار کر لیا۔

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث دیگرطبقوں کی طرح فنکاروں کو بھی مالی مشکلات کا سامنا ہے، تحریک انصاف کی حکومت کو فنکاروں کی مشکلات کا پورا احساس ہے،  مستحق فنکاروں کو 15 سے 20 ہزار روپے تک مالی امداد دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا مستحق فنکاروں کی انتہائی شفاف طریقے سے معاونت کریں گے، مالی مشکلات میں گھرے فنکاروں کو تنہانہیں چھوڑیں گے، فنکاروں کی درجہ بندی کر کے انہیں جلد سے جلد امدادی رقم فراہم کی جائے گی، مالی امداد کوئی احسان نہیں بلکہ فنکاروں کا حق ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے