English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

’مسٹرجیدی‘ کے کردارکے خالق مشہورمعروف اداکاراطہر شاہ انتقال کرگئے

القمر

 کراچی: معروف ڈرامہ نگاراطہر شاہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ہیں۔

ڈرامہ سیریل ’انتظارفرمائیے‘ میں اپنے جیدی کے جاندارکردارسے شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والے اداکار، ڈرامہ نگار، مزاحیہ و سنجیدہ شاعراطہر شاہ خان طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے۔ اداکارشگراور گردے کے مرض میں مبتلا تھے۔

اطہر شاہ خان نے ٹیلی وژن اوراسٹیج پر بطورڈراما نگاراپنے تخلیقی کام کا آغاز کیا۔ ان کے تحریرکردہ مزاحیہ ڈراموں نے بے پناہ مقبولیت حاصل کی تاہم ان کا شمارٹیلی ویژن کے ابتدائی ڈرامہ نگاروں اور فن کاروں میں کیا جاتا ہے۔

اطہرشاہ کے بہترین ڈراموں میں ’انتظارفرمائیے‘، ’جانے دو‘، ’برگرفیملی‘، ’آشیانہ‘،  ’ہیلو ہیلو‘، ’ ہائے جیدی‘ سمیت ’با اَدب با ملاحظہ ہوشیار‘ اوردیگر شامل ہیں۔

ڈرامہ نگارکو حکومت پاکستان کی جانب سے ’پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ‘ سے بھی نوازا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے